ترکیہ اور پاکستان دو ممالک ایک قوم ہیں،قونصل جنرل جمال سانگو

ترکیہ اور پاکستان دو ممالک ایک قوم ہیں،قونصل جنرل جمال سانگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان دو ممالک ایک قوم ہیں۔ ترکیہ پاکستان میں تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون فراہم کر رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار قونصل جنرل ترکیہ جمال سانگو نے گزشتہ روز کراچی میں مقامی مارکیٹ کے دورے کے موقع پر گیا۔ جمال سانگو نے کہا کہ میرا پیغام یہ ہے کہ تعلیم پر یقین رکھنا چاہیے ۔ ہم مغرب سے بہت پیچھے ہیں، یہی وقت ہے کہ ہم محنت کریں اور تعلیم میں سرمایہ کاری کریں۔ ہر بچے کو اسکول بھیجنا چاہیئے ۔ ہم یہاں پاکستان میں بچوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کررہے اور ترک گورنمنٹ پاکستانی طلبا کو فلی فنڈڈ اسکالر شپ بھی فراہم کررہی ہے ،اس سال ہم پچھلے سال سے زیادہ اسکالرشپس دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں