کچرا سڑک،فٹ پاتھ پر پھیلانے پر دوریسٹورنٹ پر جرمانہ

کچرا سڑک،فٹ پاتھ پر پھیلانے پر دوریسٹورنٹ پر جرمانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ لوکل گورنمنٹ اورمنیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ کی ہدایت پرکچرا سڑک اور فٹ پاتھ پر پھیلانے پر 2 ریسٹورنٹ کے خلاف کارروائی ،مالکان پر جرمانے عائد کردیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ لوکل گورنمنٹ سید امتیاز علی شاہ کی ہدایت پرکچرا سڑک اور فٹ پاتھ پر پھیلانے پر دو ریسٹورنٹ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ضلع جنوبی شاہراہ کمال اتا ترک روڈ پر انٹرنیشنل کافی ہاؤس اور کرسٹل ریسٹورنٹ کے مالکان کوشیڈول(VI) آف ایس ایل جی ترمیم شدہ ایکٹ 2023 کے اختیارات کے تحت جرمانے کیے گئے ۔ شہریوں کی شکایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضلع جنوبی صدر زون فہد بھٹواورکے ایم سی کے انسپکٹرنے جوائنٹ کارروائی کی،ریسٹورنٹ کے باہر ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے اہلکار روزانہ صفائی کرکے کچرا اٹھاتے ہیں لیکن تھوڑی دیر میں ریسٹورنٹ کے ملازمین کچرا سڑک اور فٹ پاتھ پر پھیلا دیتے ہیں لہذا دونوں ریسٹورنٹ انٹرنیشنل کافی ہاؤس کو 50ہزار اور کرسٹل ریسٹورنٹ کو30 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں