پولیس ملازمین کو بلاسودموٹرسائیکلیں دینے کا منصوبہ

پولیس ملازمین کو بلاسودموٹرسائیکلیں دینے کا منصوبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے زیر انتظام پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن ساؤتھ میں پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔

آئی جی سندھ غلام نبی نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہر پولیس جوان کا اپنا گھر ہو، فوج کی طرز پر ہم بھی سندھ پولیس کے ملازمین کو بلاسود موٹر سائیکلیں دیں گے ۔ پوائنٹ می ایپ ملازمین کی حاضری کے نظام میں انتہائی مفید اضافہ ہے جبکہ پولیس کے لیے ہیلتھ انشورنس اسکیم کے لیئے کم وبیش 05 ارب کی رقم مختص کرنے پر میں حکومت سندھ کا مشکور و ممنون ہوں ، نادرا سے ملازمین کا فیملی ٹری موصول ہوتے ہی کام کا آغاز ہوجائیگاجسکے تحت کراچی کے بہترین اور معیاری اسپتالوں سے سندھ پولیس کے کسی بھی ضلع کا جوان علاج معالجہ کرواسکے گا،کوشش ہوگی کہ علاج معالجہ کیساتھ ادویات بھی دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ محکمانہ ترقیوں کے نظام کو مؤثر بنانے میں ہر ممکن اقدامات کررہا ہوں کیونکہ پروموشن سے افسران و جوانوں کی ماہانہ تنخواہ میں اضافہ یقینی ہوجاتا ہے علاوہ ازیں میری تمام تر توجہ اور فوکس پولیس ملازمین کی فلاح پر ہے ۔تقریب کے اختتام پر سندھ پولیس اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی جانب سے یادگاری شیلڈز، تحائف وغیرہ کا تبادلہ کیا گیا۔آئی جی سندھ کی جامب سے ایم ڈی این ایف پی صابر حسین کو جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے مالک کو سندھی ٹوپی اور اجرک بطور تحفہ پیش کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں