چکن گنیا وائرل انفیکشن، متاثرہ شخص سے دوسرے میں منتقل ہورہا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مولیکیولر پیتھالوجی کے سربراہ پروفیسر سعید خان نے بتایا کہ چکن گنیا ایک وائرل انفیکشن ہے جو ایڈیز ایجپٹئی اور البوفیکٹس نامی مچھروں کے ذریعے پھیلتا ہے ۔
یہ وائرس متاثرہ شخص سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے اور یہ چکن گونیا بخار بن جاتا ہے ۔اس کی علامات میں تیز بخار اور جوڑوں کا شدید درد شامل ہے جبکہ اس کے علاوہ جسم پر سرخ دھبے بھی پڑ سکتے ہیں ،شدید درد کی وجہ سے جوڑ پھول جاتے ہیں خاص طور پر بارش اور مون سون کے بعد یہ وائرس مچھرکے ذریعے پھیلتا ہے۔