وبا میں مبتلا مریض کئی دن تک چلنے پھرنے سے قاصر

وبا میں مبتلا مریض کئی دن تک چلنے پھرنے سے قاصر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چکن گنیا کے مرض میں مبتلا اور سرکاری ادارے کی ملازمہ سعدیہ خاتون نے بتایا کہ مجھے اور دو بچوں کو چکن گنیا کا مرض ہوا ۔۔

کئی دن تک چلنے پھرنے سے قاصر رہے ۔انہوں نے کہا کہ مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے ، اسپرے مہم اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے چکن گنیا کا مرض پھیل رہا ہے ، یہ حکومت کی نااہلی ہے ۔محکمہ صحت کے ویکٹر بون ڈیزیز کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق شاہ کے مطابق چکن گنیا، ڈینگی وائرس کا سبب بنے والے ایڈیز ایچپٹی مادہ مچھر کے کاٹنے سے لاحق ہوتا ہے ، رواں سال ڈینگی وائرس کے مقابلے میں چکن گنیا کی مرض میں اضافہ ہورہا ہے ۔ یہ مرض ایک سے 10 دن میں ٹھیک ہوجاتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں