پرانا گولیمار میں حادثہ نوجوان جاں بحق،4زخمی

پرانا گولیمار میں حادثہ نوجوان جاں بحق،4زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار شیریں بیکری نور محمد ہوٹل کے قریب ٹریفک حاد ثے میں 23 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔۔

جبکہ 32سالہ اقبال ولد محمد ادریس ، 4سالہ انابیہ دختر محمد اقبال ، 8سالہ ارحمنہ دختر اقبال ، 28سالہ علینہ زوجہ اقبال زخمی ہوگئے ، نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے فلائی اوور پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے ، ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ متوفی کی شناخت 22 سالہ احمر کے نام سے کی گئی، شدید زخمی کی شناخت 17 سالہ حسان کے نام سے ہوئی ۔ڈاکس تھانے کی حدود آئی سی آئی مین چوک نذد فشری پل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 40سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں