عالمی ثقافتی میلے کے 19ویں روز تھیٹر ’ہیملیٹ کی خودکلامی‘ پیش
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 38روزہ ‘ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی’ ثقافتی رنگینیاں سمیٹتے ہوئے آب و تاب سے جاری ہے ۔
فیسٹیول کے 19ویں روز تھیٹر‘ہیملیٹ کی خودکلامی’ پیش کیا گیا جس کے ہدایت کار و لکھاری پیرزادہ سلمان ہیں۔ جبکہ خود پیرزادہ سلمان اور خضر سلمان نے اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ہال میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو فنکاروں کی اداکاری سے محظوظ ہوئی، پلے میں شیکسپیئر کے مشہور سانحہ، جس میں ڈنمارک کے شہزادے ہیملیٹ کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ ہیملیٹ ان monologues (خود کلامیوں )ے ذریعے اپنے اندرونی خیالات اور احساسات کا اظہار کرتا ہے ۔یہ پلے ان سات تقاریر کی لازوال اہمیت کو 21 ویں صدی کی دنیا بالعموم اور بالخصوص پاکستان میں مختلف شخصیات اور حالات کے حوالے سے پیش کرتا ہے ۔ اسٹیج کے دائیں کونے میں ایک داستان گو میز پر بیٹھا ہوا اپنی ذاتی زندگی کے سفر کو سات مراحل میں بیان کرتا ہے ۔واضح رہے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری ‘ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی’ 2 نومبر تک جاری رہے گا ۔آرٹس کونسل کے ممبران 50 فی صد رعایت پر آرٹس کونسل سے باآسانی ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔