حکام ڈاکٹروں کی سکیورٹی کے لیے فوری اقدامات کریں ،پیما

حکام ڈاکٹروں کی سکیورٹی کے لیے فوری اقدامات کریں ،پیما

کراچی(آن لائن)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کراچی کے صدر پروفیسر عبداللہ متقی نے پیما ہاؤس سے جاری کردہ ایک بیان میں حکام سے مطالبہ کیا ہے۔۔

 کہ وہ ڈاکٹروں کو مناسب سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں ، ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت اور بہبود انتہائی اہمیت کی حامل ہے ، اور یہ حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تا کہ وہ تشدد یا ہراساں کیے جانے کے خوف کے بغیر اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں ایک مریض ایک تیماردار کی پالیسی کو سختی سے نافذ کیا جائے تاکہ رش میں کمی آئے اور ڈاکٹرز حفاظت اور ذہنی سکون کے احساس کے ساتھ مریضوں کو موثر طریقے سے علاج معالجہ فراہم کر سکیں۔پیما، محکمہ صحت سے اپیل کرتی ہے کہ وہ تیمار داروں کی طرف سے ہراساں کرنے اور تشدد کے اس بار بار ہونے والے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے ، اس بات کو یقینی بنائے کہ انصاف کی فراہمی اور مجرموں کو سزا دی جائے ۔پروفیسر عبداللہ متقی نے کہا کہ این آئی سی ایچ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال اور او پی ڈیز کی بندش سے سیکڑوں بیمار بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جو کہ اتنا ہی باعث افسوس ہے جتنا کہ ڈاکٹروں پر تشدد ہونا۔ وہ اس بات کو سراہتے ہیں کہ ناکافی حفاظتی اقدامات کے باوجود ڈاکٹروں کی جانب سے ہڑتال ختم کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں