جھگڑے کے دوران فائرنگ سے نوجوان زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) لانڈھی تھانے کی حدود لانڈھی بابر مارکیٹ سیکٹر 89 پی ایس اورپٹرول پمپ کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 30 سالہ آجد ولد عبدالغفور زخمی ہوگیا ۔
ڈاکس تھانے کی حدود مائی کولاچی روڈ امریکن ایمبیسی نالے کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 35سالہ اسماعیل ولد عمر گل زخمی ہوگیا ۔زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ سچل تھانے کی حدود سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے 40سالہ گوپی کشن ولد امر سنگھ زخمی ہوگیا۔