الخدمت بنو قابل کے پہلے جاب پورٹل کا افتتاح

 الخدمت بنو قابل کے پہلے جاب پورٹل کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی نے اپنے پہلے جاب پورٹل ’’قابل ڈاٹ جابز‘‘ کا افتتاح کر دیا اوربنوقابل2.0 کے 10ہزار سے زائد پاس آؤٹ طلبہ وطالبات میں اعزازات اور اسناد تقسیم کردی گئیں ۔۔

الخدمت کے تحت ایکسپو سینٹر کراچی میں ہونے والی 2روزہ بنو قابل نمائش میں 100 کمپنیز نے اسٹالز لگائے اور بنو قابل سے مختلف کورسز کرنے والے طلبہ وطالبات نے 100سے زائد منفرد پراجیکٹس کو نمائش کیلئے پیش کیا۔ بنو قابل منفرد جاب پورٹل کا افتتاح امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ الخدمت 3نومبر کو بنو قابل کے تحت ایک بڑاپروگرام لانچ کرے گی ،جس میں 10لاکھ بچے اس پروگرام کا حصہ ہوں گے ۔یہ اہم موقع ہے کہ الخدمت کے تحت ’’جاب پورٹل ‘‘کا افتتاح کیا گیا ہے ،جہاں سیکڑوں کمپنیاں موجود ہوں گی۔ اس پورٹل پر بنو قابل سے پاس آؤٹ طلبہ وطالبات کا ڈیٹا موجود ہے اورانڈسڑیز اپنی ضرورت کے مطابق ان نوجوانوں کو ملازمتیں کی آفر کریں گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر بنو قابل پاکستان سلمان شیخ ،ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین،اسکل ڈیو لپمنٹ کونسل کی فرحین بیگ ،فیضان لغاری ودیگر نے خطاب کیا ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی ، ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام فاروق کاملانی ،چیئر مین آباد حسن بخشی ، عارف حبیب  ودیگر نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں