پل صراط سے وہی گزر سکے گا جس پر اللہ کا کرم ہوگا، علامہ الیاس قادری

پل صراط سے وہی گزر سکے گا جس پر اللہ کا کرم ہوگا، علامہ الیاس قادری

کراچی ( آن لائن)امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطاری نے کہا ہے کہ پل صراط کا معاملہ بہت سخت ہے ،مسلمان اپنے اپنے اعمال کے اعتبار سے یہاں سے گزریں گے ۔۔

 پل صراط سے وہی گزرسکے گا جس پر اللہ پاک کا کرم ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ اللہ پاک نے جو مقدر کیا،جو ہمارے لئے فیصلہ فرمایا،امیر بنایا یا غریب،تندرست یا معذور بنایا جو بھی اس نے ہمارے لئے فیصلہ فرمایا اس پر راضی رہیں، اس کی حکمت اور مصلحت انسان نہیں سمجھ سکتا، لہذا ہمیں چاہئے کہ ہم اس کی مصلحت اور حکمت پر راضی رہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں