پولیس چیف سے تاجراتحاد کے 12رکنی وفد کی ملاقات

پولیس چیف سے تاجراتحاد  کے 12رکنی وفد کی ملاقات

کراچی (این این آئی) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے تاجراتحاد کے 12 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں سندھ تاجر اتحاد کے صدر جمیل پراچہ، شریف میمن و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

پولیس چیف سے ملاقات میں تاجروں کے وفد نے مسرت کا اظہار کیا۔ شہر میں امن و امان کی صورتحال پر کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔کراچی پولیس چیف نے تاجروں سے شہر میں سکیورٹی و دیگر امور سے متعلق مسائل پر گفتگو کی۔ایڈیشنل آئی جی نے تاجروں کودرپیش مسائل کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں