جھڈو میں کئی برس بعد ترقیاتی کاموں کاآغاز

جھڈو میں کئی برس بعد ترقیاتی کاموں کاآغاز

جھڈو(نمائندہ دنیا)جھڈو میں کئی سال کے تعطل کے بعد ترقیاتی کام شروع ہوگئے ،شہر کے مختلف وارڈ کے کمرشل اور رہائشی علاقوں میں نالے، نالیوں کی تعمیر ومرمت ہورہی ہے جبکہ شہر کے وسطی علاقوں میں ادھوری چھوڑی ہوئی سڑکوں کی تعمیر کردی گئی اور محدود پیمانے پر مختلف کالونیوں کی سڑکوں کی تعمیر بھی کی جارہی ہے ۔

عوامی حلقوں کے مطابق شہر بھر کا انفرااسٹرکچر مکمل طور پر تباہ حالی کا شکار ہے ،جس کی مکمل طور پر بحالی ہونی چاہیے تھی لیکن یہ بات خوش ائند ہے کہ شہر میں محدود پیمانے پر ہی سہی ترقیاتی کام شروع تو ہوئے ہیں ۔ عوامی حلقے ٹاؤن انتظامیہ سے شہر میں ترقیاتی کام شروع کرنے کے مطالبات کررہے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں