نوڈیرو:آگانی اورموریا برادری میں تصادم،خاتون جاں بحق

نوڈیرو:آگانی اورموریا برادری میں تصادم،خاتون جاں بحق

نوڈیرو،اندرون سندھ(نمائندگان دنیا) نوڈیرو میں آگانی اور موریا برادری کے درمیان مسلح تصادم میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے جب کہ نوڈیرو میں چوروں کی گھرمیں فائرنگ سے خاتون چل بسی۔

 تفصیلات کے مطابق نوڈیرو کے نواحی گاؤں واحد بخش آگانی میں آگانی اور موریا برداریوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ سے موریا برادری کا حافظ عبداللطیف موریو، جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد ایوب، فرحان اور گل حسن موریو زخمی ہوگئے ۔ دوسری جانب آگانی برادری کا مجاہد آگانی بھی مارا گیا جب کہ اللہ ودھایو زخمی ہوگیا۔علاوہ ازیں واقعے سے متعلق موریا برادری کے محمد شریف موریو نے بتایا کہ چند دن قبل آگانی برادری کی بکریاں ان کے بیر کے باغ میں داخل ہوگئی تھیں جس سے نقصان ہواتھا ، نقصان کی تلافی کے لیے آگانی برادری کے خلاف نوڈیرو تھانہ میں رپورٹ درج کروائی گئی تھی۔شکایت کے بعد ملزمان مجاہد، منٹھار، مٹھل، یاسین اور اظہار آگانی نے حملہ کردیا۔دوسری جانب نوڈیرو میں صدارتی ہاؤس کے قریب گاؤں الھورایو سولنگی میں چوروں کی فائرنگ سے شادی شدہ خاتون کو قتل کردیاگیا، مقتولہ کی شناخت حمیدہ زوجہ یاسین ناریجو کے نام سے ہوئی۔ گھوٹکی میں سوتیلے بیٹوں کی جانب سے خاتون کو مبینہ طورپر گاڑی میں بند کرکے زندہ جلانے کا مقدمہ سگے بیٹے جام منیر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ نواحی علاقے قادرپور میں لرزہ خیز واقعہ 8اکتوبر کو پیش آیا تھاجس میں خاتون رضیہ چاچڑ جل کر جاں بحق ہوگئی تھیں۔ محراب پور میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شہری مشتاق سولنگی جاں بحق ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں