سپر ہائی وے پر کار اورپک اپ میں تصادم،2جاں بحق

سپر ہائی وے پر کار اورپک اپ میں تصادم،2جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے پر قائم نجی سوسائٹی میں کار اور پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 11 خواتین سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے ۔

متوفین کی لاشوں اور زخمیوں کو ایدھی کے رضا کاروں نے سول و جناح اسپتال پہنچایا ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 65 سالہ رحیمہ اور 30 سالہ عبداللطیف کے نام سے کی گئی۔زخمیوں کی شناخت فوزیہ ، انیلا ، اقصیٰ ، الماس ، حمیدہ ، کریمہ ، حمیرا ، نجمہ ، دعا ، ،زہرا ، نسیم ، آفتاب ، قادر ، ممتاز ، دین محمد ، شاہد ، مبارک ، ادریس ، صاحب دین اور حیدر بخش کے نام سے کی گئی۔اس حوالے سے ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی نے بتایا کہ حادثہ کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہوئے تھے جس میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر کے واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔علاوہ ازیں بلدیہ ٹاؤن روبی موڑ فرنیچر مارکیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ راہگیر بچی زخمی ہوگئی۔جاں بحق و زخمی ہونے والی بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی جبکہ زخمی بچی کی شناخت 8 سالہ انشا دختر فہیم کے نام سے ہوئی جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں