منعم ظفر نے مسمر عارف کی عیادت کی

منعم ظفر نے مسمر عارف کی عیادت کی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان و نائب امیر کراچی انجینئر سلیم اظہر نے اغواء وڈکیتی کے دوران اغواء کاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے تاجر مسمر عارف صدیقی سے مقامی اسپتال میں ملاقات و عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

منعم ظفر خان نے بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر سندھ حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی و ناقص کارکردگی کی شدید مذمت کی ،مسمر عارف صدیقی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور مطالبہ کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں