ایچ ای جے کے ڈائریکٹر کیلئے 3 امیدواروں کا انتخاب

ایچ ای جے کے ڈائریکٹر کیلئے 3 امیدواروں کا انتخاب

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بیالوجیکل سائنسز (آئی سی سی بی ایس)اور ایچ ای جے جامعہ کراچی کے مستقل ڈائریکٹر کے انتخاب کے لیے سلیکشن بورڈ کا انعقاد ہوا جس میں 3 امیدواروں کا انتخاب کر لیا گیا ہے ۔

 وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں 8 امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے جب کہ دو امیدوار پروفیسر فرزانہ شاہین اور پروفیسر شبانہ سمجی نے سلیکشن بورڈ میں اپنے وکیل کا لیگل نوٹس دیا اور وہ دونوں خاتون امیدوار انٹرویو دیے بغیر چلی گئیں۔تاہم سلیکشن بورڈ نے  3 امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کرلیا ۔ سلیکشن بورڈ میں جن اراکین نے شرکت کی ان میں شعیب صدیقی،  ڈاکٹر مسرت جہاں یوسف، نادرہ پنجوانی، عزیز جمال ، ڈاکٹر محمد اشرف، ڈاکٹر شاہد پرویز شامل تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں