صارم برنی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس امجد علی سہتوپر مشتمل ڈویژن بینچ نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویز میں ردوبدل کے مقدمے میں صارم برنی کی ٹرائل شروع نہ ہونے کیخلاف دائردرخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیاہے ۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ایف آئی اے حتمی چالان پیش کررہا ہے نہ کیس چلا رہے ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کا تعین نہیں کیا گیا ہے ، ایف آئی اے کو نوٹس جاری نہیں ہوا ۔