محمود مولوی کی آئینی عدالت کے قیام کی بھرپور حمایت

محمود مولوی کی آئینی عدالت کے قیام کی بھرپور حمایت

کراچی (این این آئی)سیاسی رہنما محمود مولوی نے آئینی عدالت کے قیام کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آئینی عدالت کے قیام کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں جس مدلل انداز میں آئینی عدالت کی اہمیت کو ثابت کیا، اس سے میں بیحد متاثر ہوا۔ انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ اس وقت عدلیہ پر لاکھوں زیر التوا مقدمات کا بوجھ ہے ، جس کا مطلب یہ ہے کہ کروڑوں افراد انصاف میں تاخیر کی اذیت بھگت رہے ہیں، آئینی عدالت کے قیام سے ہم سمجھتے ہیں کہ نہ صرف عدلیہ پر زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم ہوجائے گا بلکہ مقدمات کے جلد فیصلوں کی راہ ہموار ہوگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں