تین روزہ ہیلتھ ایشیا کا 21 واں ایڈیشن کل سے شروع ہوگا

تین روزہ ہیلتھ ایشیا کا 21 واں ایڈیشن کل سے شروع ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہیلتھ ایشیا کا 21 واں ایڈیشن جمعرات (کل)سے 19 اکتوبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچو تقریب کی مہمان خصوصی ہوں گی۔

اس تقریب میں صحت کی دیکھ بھال اور طبی طریقوں جیسے دائمی امراض، محفوظ خون کی منتقلی، کارڈیک سرجری اور پرفیوژن، میڈیکل ٹورازم، فارماسیوٹیکل مارکیٹنگ، طبی آلات وغیرہ عنوانات پر مختلف سیمینار بھی منعقد ہوں گے ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ہیلتھ ایشیا فرحان انیس نے کہا کہ یہ ایونٹ پالیسی سازوں اداروں اور ماہرین صحت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم ہے جو صحت کے اہم اور ابھرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے معاونت فراہم کرتا ہے ۔ہر سال صحت کے شعبے کے اسٹیک ہولڈرز صنعت کے مختلف مسائل پر غور و خوض کرنے کے لیے سر جوڑتے ہیں۔اس تقریب میں 3 روزہ نمائش کے ساتھ ساتھ 20 سے زائد کانفرنسیں اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں طبی طریقہ کار کی تازہ ترین معلومات کا تبادلہ کرنے کے لیے غیر ملکی اور مقامی طبی ماہرین بطور مقرر ہیں۔ہیلتھ ایشیا میں مختلف ممالک کے غیر ملکی مندوبین سمیت 500 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔ تین روزہ ایونٹ میں 50ہزار سے زائد زائرین کی آمد متوقع ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں