میرپورخاص:کوچ نے دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا

میرپورخاص:کوچ نے دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا

میرپورخاص(بیورورپورٹ)تیز رفتار کوچ نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے ، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔۔۔

 ایک دوسرے حادثے میں تیز رفتار کار نے پیدل جانے والے شخص کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا،ریسکیو 1122 نے مرنے والوں کی لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص حیدرآباد روڈ پر واقع رتن آباد ریلوے پھاٹک کے قریب عمرکوٹ سے آنے والی تیز رفتار اے سی کوچ نے دو موٹرسائیکل سواروں رمیش اور دلاور کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے ،حادثے کے بعد کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیاجب کہ پولیس نے کوچ کو تحویل میں لے لیا،مرنے والا رمیش ڈپٹی کمشنر آفس ٹنڈوالہیار کا ملازم بتایا جاتا ہے ،میرپورخاص حیدرآباد روڈ پر اقبال پمپ کے قریب تیز رفتار کار نے پیدل سفر کرنے والے شخص عبدالستار پٹھان کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا جس کے نتیجے میں کار الٹ گئی زخمی کوریسکیو 1122 نے سول اسپتال پہنچایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں