بیسویں روز عالمی ثقافتی میلے میںتھیٹر پلے چتورائی پیش کیا گیا

بیسویں روز عالمی ثقافتی میلے میںتھیٹر پلے چتورائی پیش کیا گیا

کراچی(آن لائن)بیسویں روز عالمی ثقافتی میلے میں معاشرے کے تضادات، عورتوں کی حق تلفی، عقل اور چالاکی کی کشمکش پر مبنی تھیٹر پلے چتورائی پیش کیا گیا۔

ڈرامے کی کہانی دوسری شادی کرنے والے سائیں سے شروع ہوئی جس میں پہلی بیوی دانشمند اور دوسری چالباز ہوتی ہے ۔ڈرامے میں اولاد کی تمنا پوری نہ ہوئی تو سائیں تیسری بیگم لے آتا ہے اور یوں پہلی اور دوسری بیگم میں خاموش اتحاد کی بنیاد پڑتی ہے ۔اس موقع پر ڈرامے کے کرداروں نے کہاکہ آنسو اور مسکراہٹ کے ملے جلے جذبوں میں چھپی چتورائی کیلئے بہت محنت کی ہے ۔ڈرامے کے ہدایت کار شاہنواز بھٹی نے کہا کہ کھیل ہی کھیل میں معاشرے کو آئینہ دِکھانا ہی اصل فن ہے ۔اس موقع پر شائقین نے جہاں اداکاروں کی بے مثال پرفارمنس، مکالمے اور مزاحیہ حس کو بے حد سراہا تو وہیں کہانی کے گہرے پہلوؤں پر غور بھی کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں