پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،5ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،5ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن محبوب شہید چوکی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران سیکٹر 7 سے موٹرسائیکل سوار 2ملزمان کو گرفتار کیا۔۔۔

 پولیس گرفتار ملزمان سے 2 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبدالرافع ولد محمد رفیق اور شاہزیب ولد فرقان شامل ہیں۔ طارق الٰہی مستوئی بن قاسم پولیس کی کاروائی،اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان پکڑے گئے ،2 پستول برآمد،گرفتار ملزموں میں شاہ جہاں اور رمضان شامل ہیں۔ تھانہ سعید آباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی،مطلوب اسٹریٹ کریمنل ناجائز اسلحہ و چھینی گئی موٹرسائیکل سمیت گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق ملزم جاوید کو داؤد گوٹھ سے گرفتار کیا گیا جبکہ عطاء اللہ نامی ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں