سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز

 سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز

کراچی (این این آئی)پاکستان کی سابق خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کو چھاتی کے کینسر کی ابتدائی علامات کا پتہ لگانے کے لیے اپنے سینے کا خود معائنہ کرنے کے لیے محلے کی سطح پر بڑے پیمانے پر آگاہی مہم شروع کی جانی چاہیے تاکہ کینسر کی بیماریوں سے بچا جا سکے۔

پاکستان میں ایشیا میں سب سے زیادہ کینسر کی شرح ہے ۔ پاکستان کی سابق خاتون اول نے یہ تجویز بریسٹ کینسر سے بچا اور تندرستی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ) نے عالمی دن کے موقع پر اس سیمنار کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر بشریٰ ماہم، ڈاکٹر زوبالہ یاسر لطفی، روتھ ضیا،عافیہ سلام، رقیہ نعیم نے بھی خطاب کیا۔ بیگم علوی نے بتایا کہ چھاتی کے کینسر کا پتہ لگانے کے لیے میموگرام اسکریننگ کم اور متوسط آمدنی والے گھرانوں کی خواتین کی اکثریت کے لیے مہنگا طریقہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میموگرافی کے طریقہ کار کی پیشکش کرنے والی صحت عامہ کی خصوصی سہولیات کی بھی شدید کمی ہے ، لہذا پاکستانی خواتین کو چھاتی کے سرطان سے بچانے کے لیے خود معائنہ دفاع کی پہلی اور موثر ترین لائن بن جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو کینسر کی بیماری سے آگاہ کرنے کے لیے پڑوس کی سطح پر مجوزہ مہم کو اکتوبر تک محدود رکھنے کے بجائے سال بھر جاری رہنا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں