پی پی 100سال بھی کراچی ٹھیک نہیں کرسکتی، سیف الدین

پی پی 100سال بھی کراچی ٹھیک نہیں کرسکتی، سیف الدین

کرچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے نائب امیر و بلدیہ عظمیٰ میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی 100سال میں بھی کراچی ٹھیک نہیں کرسکتی ، عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہورہے اور شہر میں بلدیاتی صورتحال بدترین ہوتی جارہی ہے۔

 شہر میں بلدیاتی معاملات دن بدن ابتری کاشکار ہیں ،کراچی آلودگی میں پوری دنیا میں دوسرے نمبرپر آگیا ہے ، شہر میں روزانہ 200کے قریب کتے کے کاٹنے کے کیسز ہورہے ہیں ،گزشتہ دس ماہ میں 12افراد سگ گزیدگی کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں سٹی کونسل کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ڈپٹی پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی قاضی صدر الدین ،کوآرڈینیٹر نعمان الیاس اور یوتھ کونسلر تیمور بھی موجودتھے ۔ انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کو نادیدہ قوتوں نے کراچی پر زبردستی مسلط کرکے کراچی کے عوام کو نہ صرف ان کی جائز اورحقیقی نمائندگی سے محروم کردیا بلکہ ایک ایسے فرد کے ہاتھوں میں کراچی کے امور سپرد کردیے کہ جس نے بلدیہ کے تمام معاملات چند افسران کے ہاتھوں میں دے دیے ہیں جو کراچی کے وسائل کو بے دردری سے برباد کررہے ہیں ۔ایک جانب مرتضی وہاب پارٹی چیئرمین کی خوشنودی حاصل کرنے میں مصروف ہیں اور انہیں کراچی کے عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں تو دوسری جانب کراچی کی تباہی کے دوسرے ذمہ دار وزیر بلدیات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں