گاڑی کی ٹکر سے معمر موٹرسائیکل سوارجاں بحق

گاڑی کی ٹکر سے معمر  موٹرسائیکل سوارجاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شارع فیصل نرسری پل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 63 سالہ موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا ۔

بلدیہ رحمان گوٹھ پٹیل گودام کے قریب 3 دن پرانی لاش ملی،متوفی کی شناخت 42سالہ نظام الدین ولد اسامہ دین کے نام سے ہوئی ، متوفی کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی پتا چل سکے گا ۔ ناظم آباد تھانے کی حدو عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد نمبر 3 کے قریب سے 60 سالہ معمر شخص کی لاش ملی۔ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش کا آغا ز کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں