کابینہ کمیٹی کاسیڈ کارپوریشن کو پیداوار بڑھانے کاحکم

کابینہ کمیٹی کاسیڈ کارپوریشن کو پیداوار بڑھانے کاحکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کابینہ کی سب کمیٹی نے سندھ سیڈ کارپوریشن کو پروڈکشن بڑھانے ،پروسیسنگ اور پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

اس سلسلے میں وزیر زراعت سردار بخش مہر کی زیرصدارت سندھ کابینہ کی سب کمیٹی سیڈ کارپوریشن کا اہم اجلاس منعقدہوا جس میں وزیر آبپاشی جام خان شورو اور وزیر ثقافت سیدذوالفقارعلی شاہ،سیکریٹری زراعت رفیق احمد برڑو، ایم ڈی سندھ سیڈ کارپوریشن مشتاق احمد سومرو ودیگر افسران شریک ہوئے ۔ وزیر زراعت نے کہا کہ سندھ سیڈ کارپوریشن کے بیجوں کی کوالٹی میں بہتری لائی جائے اور نئی اقسام کے بیج بھی تیار کئے جائیں۔ سندھ سیڈ کارپوریشن کپاس، چاول اور گندم کے علاوہ دیگر زرعی بیج تیار کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں