اے وی ایل سی کی کارروائی،چھینا گیا ٹریکٹر برآمد

اے وی ایل سی کی کارروائی،چھینا گیا ٹریکٹر برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینٹی ویئیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) سی آئی اے کراچی کی کارروائی پورٹ قاسم روڈ، ملیر سے مسلح ملزمان کے ذریعہ چھینا جا نے والا ٹریکٹر چوھڑ جمالی سے برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق12 جون کو پورٹ قاسم روڈ ، بن قاسم ٹاؤن ملیر سے بیلا روس ٹریکٹر نمبر FB-0567 کرائے پر حاصل کرکے چار مسلح ملزمان کے ذریعہ ڈرائیور کو یر غمال بنا کر چھین لیا تھا۔ جس کا مقدمہ تھانہ بن قاسم ٹاؤن میں درج ہوا اور تفتیش اے وی ایل سی کے سپرد ہوئی۔اے وی ایل سی، بن قا سم ڈویژن نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کر تے ہوئے چوھڑ جمالی کے جنگل سے چھینا گیاٹریکٹر بر آمد کرلیا جبکہ ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب تھانہ نبی بخش پولیس نے دو موٹر سائیکل لفٹر مظفر رضا اور جواد کو گرفتارکرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں