امریکی سفیر کی فریئرہال بحالی منصوبہ مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت

 امریکی سفیر کی فریئرہال بحالی منصوبہ مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امریکہ اور پاکستان کے بیچ سات دہائیوں پر محیط طویل المدتی شراکت داری قائم ہے ، جو صحت، تعلیم، توانائی، معاشی ترقی اور سیکیورٹی جیسے شعبہ جات جیسی مشترکہ مفادات پر مبنی ہے ۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے فریئر ہال کی تاریخی ثقافتی ورثے کی بحالی کے لیے 350,000 ڈالر کے امریکی سفیرکے فنڈ برائے ثقافتی تحفظ (AFCP) منصوبے کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران، ڈونلڈ بلوم نے کہاکہ یہ نادر منصوبہ، جو امریکی قونصل خانے اور سندھ ایکسپلوریشن اینڈ ایڈونچر سوسائٹی کی شراکت داری سے آج پایہئتکمیل کو پہنچا ہے ، جو واضح طور پر ان تمام کاوشوں کی نمائندگی کرتا ہے جو امریکہ اور پاکستان مل کر کرتے آئے ہیں۔\" فریئر ہال 2002 کے دھماکے میں متاثر ہوا تھا اوراسکی بحالی دونوں ممالک کے تعلقات اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کا عزم ظاہر کرتا ہے ۔امریکی سفیر بلوم نے تپ دق کے خلاف پاکستان کی جانب سے کی گئی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے حکومت سندھ کو پانچ جدید تشخیصی موبائل گاڑیاں اورتین موبائل ایکسرے مشینیں بھی فراہم کیں۔یہ آلات یو ایس ایڈ کے پروگرام کے تحت دیئے گئے تاکہ دور دراز علاقہ جات میں تپ دق کی تشخیص و علاج تک پہنچ میں بہتری لائی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں