ورلڈ کلچرفیسٹیول کے 32ویں روزڈانس اور تھیٹر ورکشاپ

ورلڈ کلچرفیسٹیول کے 32ویں روزڈانس اور تھیٹر ورکشاپ

کراچی(این این آئی)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 38روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی32ویں روز تھیٹر اور ڈانس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔

 ڈانس ورکشاپ میں بنا ہاتھ لگائے دوسرے ہاتھ کو اپنے قریب محسوس کرنے کے بارے میں بتایا گیااور بنیادی طور پر تصور اتی ڈانس کو نمایاں کیاگیا،ہپ ہوپ سمیت مختلف ثقافت کے ڈانس کو بھی ورکشاپ کا حصہ بنایا گیا جبکہ دوسری جانب تھیٹر ورکشاپ میں Maren Stott نے بتایا کہ انسان مٹی کے ذرات کی خوشبو کو کیسے محسوس کرتا ہے ، انسان کو خوشیاں بانٹنی چاہیے ،برائی کو خود سے دور کر کے اچھائی کو اپنانا چاہیے اور خوشیوں کو دوسروں میں بھی بانٹنا چاہیے ،انسٹر کٹر نے فزیکل موومنٹ کے ذریعے تھیٹر میں استعمال ہونے والی آوازوں کے بارے میں بتایا ۔ ورکشاپ میں طلباء سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں