فریز لینڈ کیمپینا اینگرو کے خالص منافع میں 28فیصداضافہ

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو کے خالص منافع میں 28فیصداضافہ

کراچی(بزنس ڈیسک)فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (ایف سی ای پی ایل )نے تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا۔یکم جولائی 24 سے یو ایچ ٹی دودھ کی فروخت پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیاجو پہلے زیرو ریٹڈ تھا۔

ایسے ماحول میں جہاں اوسط صارف کی قابل خرچ آمدنی کم ہو رہی ہے سیلز ٹیکس کے نفاذ نے پراسیسڈ دودھ کی کیٹیگری پر شدید اثر ڈالا ہے جس کے نتیجے میں اس میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ، اس کے علاوہ کھلا دودھ استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے جو کہ غیر محفوظ ہے اور اس پر ٹیکس بھی نہیں لگایا جاتا۔ ایک لچکدار کاروباری ماڈل کے ساتھ کمپنی نے اپنی ویلیو چین میں لاگت کی بچت کے اقدامات جاری رکھے جس سے افراط زر کے اثرات کو مؤثر طریقے سے کم کیا گیا۔ لاگت کی بچت کی کوششوں کی بدولت گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی مارجن میں 60 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ نتیجتاً سال کے آغاز سے اب تک کے بعد از ٹیکس منافع میں 28 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔بعد از ٹیکس منافع میں اضافہ مجموعی مارجن کے بہتر ہونے اور ٹیکس کے اخراجات میں کمی کی وجہ سے ہوا۔کمپنی نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ یو ایچ ٹی دودھ کے فوائد کے بارے میں آگاہی بڑھانے اور رسائی میں اضافہ کرنے کی کوششیں جاری رکھی ہیں، اسکول ملک پروگرام کو فروغ دیتے ہوئے اور حکومت کے ساتھ سیف ملک سٹی کے پائلٹ پروگرام پر کام کر رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں