شہریوں نے ڈکیت پکڑلیے ،تشدد سے زخمی ملزم چل بسا

شہریوں نے ڈکیت پکڑلیے ،تشدد سے زخمی ملزم چل بسا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سہراب گوٹھ کے قریب شہریوں نے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو پکڑ لیا عوام کے تشدد اور فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی ہو گیا جبکہ تیسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود سندھ سوسائٹی میں تین مسلح ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران شہری نے شور مچا دیا جس پر لوگوں نے ڈاکوؤں کا گھیراؤ کر کے انہیں پکڑ لیا اس دوران شہریوں نے تشدد اور فائرنگ کر کے دو ڈاکوؤں کو شدید زخمی کر دیا جبکہ ڈاکوؤں کا ایک ساتھی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پکڑے گئے ڈاکوؤں کو عوام نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جنہیں بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل عوام کے چنگل سے چھڑا کر اسپتال پہنچایا پولیس کے مطابق ہسپتال منتقلی کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے ڈاکو کو طبی امداد دینے کے بعد تھانے منتقل کر دیا گیا ہے پولیس کے مطابق مارے جانے والے مبینہ ڈاکو کی شناخت راجو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پکڑے گئے ملزم کی شناخت عبدالغفار کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کا نعمان نامی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے ۔ پولیس کے مطابق مارے گئے ڈاکو کو شہری نے گولیاں مار دی تھیں جو اس کی ہلاکت کی وجہ بنی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری نے بھی ان سے رابطہ کیا ہے جس نے ڈاکوؤں کو شناخت کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں