مظاہرین سے نمٹنا پولیس کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے ،ڈی آئی جی جنوبی

مظاہرین سے نمٹنا پولیس کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے ،ڈی آئی جی جنوبی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ساؤتھ زون پولیس کی جانب سے ’’عوامی اجتماعات سے برتائو کی تربیت‘‘کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا ۔

سیمینار کا انعقاد گارڈن ہیڈ کوارٹرز کے آڈیٹوریم میں قانون میرا محافظ نامی این جی او کے اشتراک سے ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کی زیر نگرانی کیا گیا۔قانون میرا محافظ کی پریذیڈنٹ فوزیہ طارق نے لیڈی پولیس افسران کو اس حوالے سے خصوصی لیکچر دیا۔ تربیتی سیشن میں ساوتھ زون پولیس کی لیڈی پولیس کو پریزینٹیشن اور لیکچرز کے ذریعے سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ساوتھ کا کہنا تھا کہ مظاہرین سے نمٹنا پولیس کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے ہمیں لوگوں کے حقوق کا معلوم ہونا چاہیے اور پبلک پراپرٹی،حکومتی پراپرٹی کو مظاہرے کے دوران نقصان سے محفوظ رکھنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے ،جبکہ مظاہرین سے بات چیت پولیس کا سب سے پہلا اسٹیپ ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کام فورس کے استعمال لیے آپ کو ٹریننگ دینا بھی ہے اور یہی تربیت اہلکاروں و افسران کو فیلڈ میں بہتر طریقے سے کام کرنے کا طریقہ سکھائے گی ۔مظاہرین سے نمٹنے کیلئے پریکٹیکل کورسز بھی کرائے جائینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں