کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی کارروائی ، 6 رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گروہ گرفتار

کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی کارروائی ، 6 رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گروہ گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے شہر میں متحرک 6 رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گروہ کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چوری و چھینی گئی 10 موٹر سائیکلیں ، اسپئیرپارٹس اور 10موبائل فونز برآمد ۔

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت رضوان عرف اٹینڈ، دانش عباس، محمد ارسلان، محمد فیضان، جنید اور حسن غوری کے ناموں سے کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ گرفتارملزمان کے قبضے سے 10 موٹر سائیکل و ان کے چیچس، موٹرسائیکل کھولنے کے اوزار اور اسپئیر پارٹس بھی برآمد ہوئے ۔ مذکورہ گروہ کی گرفتاری کے لیے کئی دنوں سے کوششیں کی جارہی رہی تھیں۔ ملزمان کو انٹیلیجنس ذرائع اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے شہر بھر سے موٹرسائیکلیں چوری و چھین کرحب بلوچستان کے علاقے میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں