آرٹس کونسل کا پبلک باڈی ہونے کا موقف مستر د

آرٹس کونسل کا پبلک باڈی ہونے کا موقف مستر د

کراچی (این این آئی)سندھ انفارمیشن کمیشن نے دی آرٹس فورم کے صدر مبشر میر کی درخواست پرآرٹس کونسل کراچی کو 2ہفتوں میں درخواست گزار کی جانب سے طلب کردہ تمام معلومات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مبشر میر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آرٹس کونسل کو معلومات کی فراہمی کے لیے 11جون 2024کو درخواست ارسال کی تھی جس میں ان سے آرٹس کونسل کے 2001سے 2023تک جنرل باڈی اجلاس کے فیصلوں کی تصدیق شدہ تفصیلات،آرٹس کونسل کے بائی لاز ترامیم سے قبل اور بعد میں ترامیم کے ساتھ تصدیق شدہ کی کاپیاں مہیا،آرٹس کونسل کے ممبران کی مکمل فہرست جس میں ممبران کی مکمل تفصیلات ہوں جس میں یہ واضح کیا جائے کہ ان کی ممبرشپ،فنون لطیفہ کے کس شعبہ میں خدمات کی وجہ سے یقینی بنائی گئی، آرٹس کونسل کے ان مرحومین کے ممبر شپ نمبرز کی تفصیلات جن کے نمبرز کسی اور ممبر کو الاٹ کیے گئے ہیں اور آرٹس کونسل کے تنخواہ دار ملازمین کی مکمل فہرست مہیا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اس درخواست پر جواب وصول نہ ہونے پر مبشر میر نے 2جولائی 2024کوایک درخواست اور ارسال کی تاہم اس پر بھی کوئی جواب نہیں دیا گیا۔چیف انفارمیشن کمشنر سندھ ڈاکٹر جاوید علی اور انفارمیشن کمشنر شاہد عباس جتوئی نے آرٹس کونسل کے پبلک باڈی ہونے کاموقف مسترد کردیا اور ریمارکس دیئے کہ آرٹس کونسل کراچی حکومت سندھ سے سالانہ گرانٹ حاصل کرتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں