ایم ڈی کیٹ سے متعلق عدالتی فیصلہ ادھورا ہے ،آفاق احمد

ایم ڈی کیٹ سے متعلق عدالتی فیصلہ ادھورا ہے ،آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد نے ایم ڈی کیٹ سے متعلق عدالتی فیصلے کو ادھورا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ۔۔۔

عدالت نے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ 4ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم صادر فرماکریہ تو تسلیم کیا کہ متاثرین کے پیپر ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے اندرونِ سندھ میں لیک ہونے ،فروخت ہونے اور کراچی کے دونوں مراکز میں انتہائی درجے کی بد انتظامی ہے ۔یہ ہی وجہ ہے کہ دوبارہ ٹیسٹ لینے کے احکامات صادر فرمائیں، لیکن فیصلہ ادھورا س لئے ہے کہ پیپر لیک کرنے ،فروخت کرنے اور شدید بدانتظامی کے ذمہ داروں کا تعین کرکے انکے لئے سزا کا حکم شامل نہیں۔اپنے بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ پچھلے سال بھی قوم کے معماروں کے مستقبل سے کھلواڑ کیا گیا، عدالت نے پچھلے سال بھی ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ دوبارہ کروانے کا حکم دیا تھا،اگر پچھلے سال ہی پیپر لیک کرنے ، فروخت کرنے اور بدعنوانی اور بدانتظامی کے ذمہ دارو ں کا تعین کرکے قرار واقعی سزا دے دی جاتی تو آج پھر امتحان دوبارہ منعقد کرانے کا حکم عدالت کونہ دیناپڑتا ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی مجرموں کو سزا کے بغیر ایم ڈی کیٹ کے نتائج وہ ہی ہونگے جو پہلے تھے ۔آفاق احمد نے مزیدکہا کہ مہاجر قومی موومنٹ عدالت کے اس ادھورے فیصلے پر عدالت سے رجوع کریگی اور امتحانات سے پہلے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے اورایسے عناصرسے نظام کو پاک کرنے کی استدعاکریگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں