ریلوے عملے کی مبینہ غفلت ،ٹرینوں کی روانگی کا نظام درہم برہم

 ریلوے عملے کی مبینہ غفلت ،ٹرینوں کی روانگی کا نظام درہم برہم

کراچی(آن لائن)کراچی ڈویڑن ریلوے میں عملے کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث ٹرینوں کی روانگی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ٹرین آپریشن بری طرح متاثر ہونے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر معمول بن گئی ہے ، محکمہ کا سارا نظام چوپٹ ہوگیا۔قراقرم ایکسپریس کی تاخیر کی وجہ سے اندرون ملک جانے والی گاڑیاں تاخیر کا شکار ہوگئیں، پشاور جانے والی خیبرمیل کی روانگی میں2گھنٹے 30منٹ تاخیر سامنے آئی ہے ۔اسلام آباد جانے والی پریمیم ٹرین گرین لائن بھی ڈیڑھ گھنٹے تاخیرکے بعد روانہ ہوئی جبکہ سکھر ایکسپریس کو بھی ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے روانہ کیا گیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور جانے والی خیبر میل 2گھنٹے تاخیر اور اسلام آباد جانے والی پریمیم ٹرین گرین لائن میں 2گھنٹے تاخیر ہوئی ۔ٹرینوں کی کئی کئی گھنٹے تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، ٹرینیں گھنٹوں تاخیر اور منسوخ ہونے کی وجہ سے مسافروں اور محکمہ کو مالی نقصان کا سامنا ہے ۔اس کے علاوہ پاک بزنس اور کراچی ایکسپریس بھی 2سی3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی، گرین لائن پریمیم ٹرین کو روک کر سرسید ایکسپریس کو روانہ کردیا گیا، مسافر ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر پر شدید احتجاج بھی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں