پی اے اے اورپی اے ایس کی اسٹریٹجک شراکت داری قائم

پی اے اے اورپی اے ایس کی اسٹریٹجک شراکت داری قائم

کراچی(سٹی ڈیسک)پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (پی اے اے )اور پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی (پی اے ایس)نے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔۔۔

 تاکہ پاکستان کی ایڈورٹائزنگ اور مارکیٹنگ انڈسٹری کو ترقی اور فروغ دینے کی غرض سے باہمی تعاون کو مضبوط بنایا جاسکے ۔ معاہدے کے تحت،پی اے اے اور پی اے ایس مشترکہ طور پر تربیتی پروگرام، ورکشاپس، اور سیمینارز کا انعقاد کریں گے جن میں ضروری ایڈورٹائزنگ اسکلز، صنعت کے عملی اصول، اور شعبے میں کامیابی کیلئے مطلوبہ سافٹ اسکلز پر توجہ دی جائے گی۔ دونوں ادارے مل کر پاکستان بھر میں مارکیٹنگ کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے ، کاروبار کو فروغ دینے اور رسمی و غیر رسمی تعلیم کے مواقع میں تیزی لانے کیلئے کام کریں گی ۔ پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رُکن عمران ارشاد نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان میں ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کو آگے لے جانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے ۔پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی کے ساتھ تعاون کر کے ہمیں یقین ہے کہ ہم اشتہارسازی کے نئے پیشہ ورانہ افراد کی تربیت اور عالمی معیار کے مطابق صنعت کے طریقوں کو فروغ دینے کے لیے ضروری ٹولز اور معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرقمر عباس نے کہا کہ پی اے اے کے ساتھ ہماری شراکت کا مقصد صنعت میں مثبت تبدیلی لانا ہے ۔ ہم ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ، ٹیکنالوجی کی شمولیت اور معلومات کے تبادلے کے ذریعے ایک جدید اور انقلابی اشتہاری نظام کی بنیاد رکھ رہے ہیں جو عالمی سطح پر مسابقت کر سکے ۔ پی اے اے کے چیئرمین احمد کپاڈیا نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں اچھے ایڈورٹائزنگ ٹیلنٹ کی کمی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں