سیلانی سینٹر میں تھیلے سیمیا کے 73مریضوں کوخون چڑھانے سے نجات مل گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیلانی سینٹر میں تھیلے سیمیا سے متاثرہ 385 مریضوں پر تحقیق کی گئی جن میں سے 216 مریضوں پر کامیاب تجربہ ہونے کے بعد 73 مریضوں کو خون چڑھانے سے نجات مل گئی۔
گلشنِ اقبال میں قائم سیلانی تھیلے سیمیا اینڈ بلڈ بینک سینٹر میں پریس بریفنگ کے دوران سیلانی کے بانی اور چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے خوشخبری دی کہ 73 مریضوں کو دو سالوں سے خون نہیں چڑھا صحت مند زندگی گزارنے لگے ہیں جن کا علاج ادویات کے ذریعے جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیا بھر میں سمجھا جاتا ہے تھیلیسیمیا قابلِ علاج مرض نہیں ہے لیکن ہم نے ثابت کردیا ہر مرض کا علاج ہے اگر بروقت تشخیص کی جائے ۔مشکلات آتی ہیں کبھی کبھی خون نہیں ملتا بالآخر کام ہوجاتا ہے یہاں سب مستحق آتے ہیں، انہیں نہ صرف راشن بلکہ آنے جانے کا کرایہ بھی دیا جاتا ہے ۔اس موقع پر اقبال قاسمانی اور غلام سروربھی موجود تھے ۔