سندھ حکومت بچوں کے مستقبل سے کھیلنابند کرے ،کاشف شیخ
کراچی (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کراچی کے سرکاری اسکولوں کو فراہم کی گئیں کتابیں اور۔۔۔
کاپیاں دکانوں پر فروخت ہونے والی اطلاعات پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے وزیرتعلیم کی نااہلی وسندھ حکومت کی ناکامی قراردیااورمطالبہ کیاہے سندھ میں تعلیم کی بہتری ،درسی کتب کی بروقت فراہمی کویقینی اور سندھ ٹیکسٹ بورڈبک بورڈ ومحکمہ تعلیم کے کتاب فروخت کرنے والی کالی بھیڑیوں وسرپرستوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ کارونجھرکی کٹائی سے لیکر تعلیم کی تباہی تک پیپلزپارٹی کی سندھ دشمنی واضح نظر آتی ہے ۔سندھ صوبہ میں پہلے ہی تعلیم تباہ ہے ،اس وقت بھی سندھ 70لاکھ سے زائد بچے اسکول سے باہر ہیں۔ پہلے درسی کتب چھاپنے پرکرپشن اورجو چھپ جائیں تو پھربچوں کے بجائے دکانوں پرفروخت کی جاتی ہیں۔سندھ کے بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلنا بند کیاجائے ۔یہ ایک حقیقت ہے کہ جس ملک وقوم کو تباہ کرنا ہو تو اس کی نوجوان نسل کو تعلیم سے محروم کردیں۔آج یہی کچھ سندھ صوبہ کے ساتھ ہورہا ہے ۔اس وقت سب سے زیادہ کرپشن وبدانتظامی اسی محکمہ میں ہے ۔سندھ میں تعلیمی ادارے ساتذہ وبنیادی سہولیات سے محروم تو کہیں عمارتیں بااثرافراد کی اوطاق وگودام بنے ہوئے ہیں۔تعلیم کے شعبے سے لیکرہرجگہ سندھ کی قسمت میں وہی تباہی وبربادی ہے۔