دی فیوچر سمٹ کا آٹھواں ایڈیشن کل سے شروع ہوگا

دی فیوچر سمٹ کا آٹھواں ایڈیشن کل سے شروع ہوگا

کراچی(سٹی ڈیسک)یونٹی فوڈز لمیٹڈ اور نٹ شیل کانفرنسز گروپ پاکستان کے تجارتی حب کراچی میں 6 اور 7 نومبر 2024 کو ملک کے سب سے بڑے کارپوریٹ ایونٹ دی فیوچر سمٹکے آٹھویں ایڈیشن کی میزبانی کریں گے جس کیلئے۔۔

 انہیں فیصل بینک لمیٹڈ اور اوورسیز انوسٹرز چیمبر کا تعاون حاصل ہوگا۔ فیوچر سمٹ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر سے صنعتی ماہرین، دانشور اور جدت پسند اکٹھے ہوتے ہیں تاکہ اقتصادیات کی نئی سمت کا تعین اور اسٹریٹجک منظرنامے کو نئی شکل دے سکیں۔ تقریب سے وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب،وزیر مملکت برائے توانائی محمد علی،متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتھی،سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین، ڈاکٹر شمشاد اختر اور ڈاکٹر رضا باقر سمیت قومی اور بین الاقوامی مقررین خطاب کریں گے ۔یونٹی فوڈز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ امین نے کہا کہ مجھے نٹ شیل کانفرنسز گروپ کے ساتھ شریک میزبان کی حیثیت سے دی فیوچر سمٹ2024 کا حصہ بننے پر فخر ہے ۔سالانہ ایونٹ میں ہم ایک مضبوط اور پائیدار مستقبل کیلئے مختلف حکمت عملیوں کا جائزہ لیں گے ۔ یونٹی فوڈز پاکستان کے فوڈ سیکٹر میں مثبت تبدیلیاں لانے ، جدید غذائی ضروریات کو پورا کرنے اور مستحکم زرعی کاروباری بنیاد کیلئے مقامی کمیونیٹیز سے تعاون کرتی ہے ۔تقریب میں پاکستان کو علاقائی اقتصادی طاقت اور عالمی سطح پر مسابقتی قوت میں تبدیل کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ یہ سمٹ شراکت داروں کیلئے قابل عمل حکمت عملی تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ جو پاکستان کی مارکیٹ پوزیشن کو مستحکم بنانے کے ساتھ صنعتی صلاحیتوں میں اضافہ اور علاقائی بالادستی کی رفتار کو تیز کرے گی۔نٹ شیل کانفرنسز گروپ کی جانب سے گزشتہ برسوں کے دوران مختلف صنعتوں اور شعبوں کے لیے منعقدہ بزنس سمٹ کو  نمایاں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں