یونی لیور پاکستان نے سسٹین بلٹی ایکسلریٹرڈ کا آغاز کردیا
کراچی(بزنس ڈیسک)یونی لیور پاکستان نے اپنی نئی اور مرکوز حکمت عملی سسٹین بلٹی ایکسلریٹرڈ کا آغاز کیاہے ،اس حکمت عملی کامقصد موسمیاتی اقدامات، پلاسٹک اور دیگرقدرتی اجزا کے دوبارہ استعمال ۔۔
اور بہتر معیشت پر مرکوزہے ۔تقریب میں یونی لیور پاکستان کے سی ای او عامر پراچہ نے کمپنی کے نئے عزم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ میں ہمیشہ یہ یقین رکھتا ہوں کہ کاروبار کو معاشرے کیلئے ایک مثبت قوت بننا چاہیے ،سسٹین بلٹی ایکسلریٹرڈ صرف عالمی مقاصد کو پورا کرنے کے متعلق نہیں بلکہ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہمارا کاروبار پاکستان میں ہمارے لوگوں اور ماحول کے لیے مثبت تبدیلی پیدا کرے ۔ہم اپنے کاروبار کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہیں تاکہ ماحولیاتی اثرات کم کیا جا سکیں ۔تقریب کے دوران، یونی لیور کا موسمیاتی تبدیلی کا عملی منصوبہ پیش کیا گیا، جس میں کمپنی کی جانب سے کاربن کے اثرات کو کم کرنے اور زیادہ پائیدار کاروباری طریقے اپنانے کے متعلق اہم اقدامات کا ذکر کیا گیا۔ میئر کراچی ، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کہ پاکستان اور اس کے شہر وں کی ترقی کیلئے ہمیں پائیداری کے ہر پہلوں ترجیح دینا ہوگی ۔ یونی لیور کی \" سسٹینبلٹی ایکسلریٹرڈ \"جیسااقدام نہ صرف ماحولیاتی مسائل کو حل کرتا ہیں بلکہ معاشی حالت کو بہتر بنانے پر بھی توجہ مرکوز کرتا ہیں، جو ہمارے لوگوں کی خوشحالی کے لیے ضروری ہے ۔