قبضہ میئر بتائیں شہریوں کے ٹیکس کی رقم کہاں جاتی،منعم ظفر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کے الیکٹرک کے بلوں کے ذریعے کراچی کے عوام سے میونسپل ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردِ عمل میں کہا ۔۔
کہ کے الیکٹرک کے ذریعے زبردستی میونسپل ٹیکس وصول کرنے والے قابض میئر پہلے یہ بتائیں کہ کراچی جو پہلے ہی صوبے اور وفاق کو اربوں روپے کا ٹیکس دے رہا ہے وہ رقم کہاں جاتی ہے ؟ ۔انہوں نے مزید کہاکہ شہر بھر سے وصول کی جانے والی چارجڈ پارکنگ اور بل بورڈز کی آمدنی کہاں خرچ ہوتی ہے ؟ ، واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ذریعے بھی عوام سے ٹیکس وصول کرنے کے باوجود شہریوں کو ان کے گھروں کے نلکوں میں پانی کیوں نہیں ملتا اور نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث شہر بھر میں جگہ جگہ گٹر اُبلتے رہتے ہیں اور گندا پانی جمع رہتا ہے ۔ان کاکہناتھاکہ قابض میئر شہر میں گٹر کے ڈھکن تک پورے نہیں لگا سکے اور کراچی کے عوام سے طرح طرح کے ٹیکس وصول کیے جارہے ہیں اور حال ہی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے کچرا ٹیکس وصول کرنے کا عندیہ بھی دیا جا چکا ہے ، کیا کراچی کے عوام صرف ٹیکس دینے کے لیے ہیں؟ ، ان کے مسائل اور مشکلات کو ن حل کرے گا؟ ۔سندھ حکومت اور کے ایم سی سالانہ ترقیاتی بجٹ کے اربوں روپے کراچی پر خرچ کرتی تو آج شہر کا انفرا اسٹرکچر تباہ حال نہ ہوتا ۔