ٹیکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان خاکستر

ٹیکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان خاکستر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا غنی چورنگی پر قائم ٹیکسٹائل ، پلاسٹک اور آئل کے گودام میں آگ لگ گئی لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود سائٹ انڈسٹریل ایریا حبیب چورنگی کے قریب قائم ایم ایم ٹیکسٹائل فیکٹری کی بالائی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی ، آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے ایم سی اور ریسکیو 1122 کی دس فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور اسنارکل موقع پر پہنچیں ، فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے ڈیڑھ سے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کا کہنا تھا گودام میں تھینر،آئل، پلاسٹک دانا اور دیگر سامان موجود تھا تنگ راستے اور بالائی منزل پر پھیلی آگ کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں