انصاف کی درخواست جرم بن گئی ، مقدمات درج

انصاف کی درخواست جرم  بن گئی ، مقدمات درج

کراچی(آئی این پی)کراچی میں انصاف کی درخواست جرم بن گئی ، فریادی فقیر محمد ولد حاجی محمد رسول اور اس کے بیٹوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھیج دیاگیا۔ فقیر محمد کا کہنا ہے ۔۔

کہ وہ 2018 سے اپنے حق کے لیے مختلف اداروں کے دروازے کھٹکھٹا رہا ہے ، لیکن انصاف نہیں مل رہا۔فقیر محمد نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ سکینہ بی بی نامی خاتون نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اس کے پلاٹ نمبر 2، سیکٹر B-16 شفیق موڑ نارتھ کراچی پر قبضہ کرنے کی متعدد کوششیں کی ہیں اور اس دوران پولیس کو استعمال کرتے ہوئے جھوٹے مقدمات درج کروا دئیے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں