مارچ تا نومبر 1381 غیر قانونی تعمیرات منہدم و مسمار اور سر بہر
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبد الرشید سولنگی کی ہدایت پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں اضافی منزلوں ، پورشن اور استعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۔۔
انہیں منہدم و سربمہر کردیا۔ ترجمان سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق رواں سال مارچ سے نومبر تک 1381 غیر قانونی تعمیرات کو منہدم و مسمار اور سربمہر کیا گیا ۔بدھ کو ڈیمالیشن ٹیم نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ، لیاری کے علاقے میں معزز عدالت کے حکم کی تعمیل میں پلاٹ نمبر K-50-S-44 ، فقیر محمد دورا خان روڈ، کچی آبادی ، پر پانچویں منزل کی آرسی سی چھت کے حصے منہدم کر دیے ۔ پلاٹ نمبر 2/1 ، WO ودھومل کوارٹرز پر پانچویں تا ساتویں منزل کی غیر قانونی تعمیرات کے انہدامی کارروائی کے دوران وہاں موجود مجمع کی جانب سے مزاحمت اور ہنگامہ آرائی کی گئی، نقص امن کے پیش نظر انہدامی عمل کو ملتوی کردیا گیا ۔ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں دیگر کارروائی میں پلاٹ نمبر A/ 862 ، گلی نمبر 16ـB روڈ، یوسی 02، بہار کالونی لیاری پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت اور کالمز، کو منہدم کردیا ، پلاٹ نمبر 1979 ، شاہ ولی اللہ روڈ کھڈا مچھی مارکیٹ پر چھٹی منزل کی آرسی سی چھت اور پارٹیشن دیواروں کو منہدم اور احاطے کو سربمہر کردیا ۔دیگر علاقوں میں پلاٹ نمبر 57/2/5 ، GRW ، گارڈن ویسٹ نویں منزل کی آر سی سی چھت اور پلاٹ نمبر 77 - AM، آرٹلری میدان صدر پر چوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں کو منہدم کردیا۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ سینٹرل ،لیاقت آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبر 187، قاسم آباد پر پہلی منزل کی شیٹرنگ اور دیواروں پلاٹ نمبر 6/53 ، اے ایریا پر گراؤنڈ فلور کی پارٹیشن دیواروں کو منہدم جبکہ پلاٹ نمبر 5/923 اور پلاٹ نمبر 5/502 پر غیر قانونی تعمیرات کو منہدم اور احاطوں کو سربمہر کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے ناظم آباد میں پلاٹ نمبر 8/12 ،سب بلاک A-5 پاپوش نگر ناظم آباد پر تیسری منزل کی آرسی سی چھت اور دیواروں ، پلاٹ نمبر 6/1 ،سب بلاک 3ـA ، ناظم آباد پر پانچویں منزل کی پارٹیشن، دیواروں کو منہدم کردیا جبکہ پلاٹ نمبر 16/7 ، سب بلاک 3-F ، پر چوتھی منزل کی غیر قانونی تعمیرات کو سربمہر کردیا گیا۔ دریں اثناء ڈیمالیشن ٹیم نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پلاٹ نمبر SB- 16 ، بلاک 11 ، اسکیم 36 پر میزنائین فلور کی آر سی سی چھت کو منہدم اور جگہ کو سربمہر کردیا جبکہ پلاٹ نمبر A- 7 , بلاک 11 ، کے گراؤنڈ فلور کی چھت کو منہدم اور احاطے کو سربمہر کردیا گیا۔کارروائی ایس بی سی اے کے متعلقہ ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔