یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کا عارضی مرمتی کام

یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کا عارضی مرمتی کام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی روڈ پر گزشتہ روز پانی کی 84 انچ قطرکی مین لائن متاثر ہوئی تھی اطلاع ملنے پر واٹر کارپوریشن حکام نے فوری طور پر پانی کے اوور فلو پر قابو پا لیا تھا ۔۔

جس کے بعد یونیورسٹی روڈ کو کلیئر کردیا گیا ہے حکام نے بتایا کہ 84 انچ کی مین لائن میں پانی کے شدید دباؤ کے باعث لائن کا عارضی طور پر مرمتی کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ لائن کے مستقل مرمتی کام کے لیے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شٹ ڈاؤن لینا پڑے گا کیونکہ 84 انچ کی مین لائن کو پورا خالی کرکے اس کے اندر جاکر اس کا پورا معائنہ کرنا پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں