چھاپہ مار کارروائیاں، منشیات فروشوں سمیت 35ملزم گرفتار

 چھاپہ مار کارروائیاں، منشیات فروشوں سمیت 35ملزم گرفتار

لاڑکانہ،اندرون سندھ (بیورو رپورٹ، نمائندگان دنیا)لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اشتہاری، روپوش و مطلوب 8 ملزمان کو گرفتار کرکے۔۔

 منشیات، چوری شدہ کار، وین، قیمتی موبائل فون اور نان کسٹم اشیاء و سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،پکڑے گئے ملزموں میں اشتہاری ملزم پنہل جلبانی ،روپوش ملزم جعفر خاصخیلی ، ملزمان غلام مصطفیٰ جتوئی ،عبداﷲ ڈیتھو ، صدام جلبانی ،منصور جلبانی شامل ہیں۔ پنگریو سے نمائندے کے مطابق ضلع بدین میں پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 4280 گٹکے ، غیر قانونی اسلحہ اور 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں اور 2 جرائم پیشہ افراد سمیت 17 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے ۔ کڑیو گھنور پولیس نے کاروائی کرکے ملزم عرس مرادانی ، نورحسن ملاح ،گٹکا فروش عظیم سمیجو کو ،پنگریو پولیس نے گٹکا فروش رائسنگھ ٹھاکر کو ،بدین پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں کرکے گٹکا فروشوں ایاز محمد اور عبد الستار کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 400 گٹکے برآمد کرلیے جب کہ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو باگو سب انسپکٹر رمیز حیدر نے عمران زئور نامی شہری کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی ۔ پڈعیدن کے نواحی علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اشتہاریوں سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ، رائونڈز ، 14 بوتلیں وسکی شراب اور گٹکا برآمد کرلیاگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں