پی آئی اے پر یورپی پابندی کا خاتمہ سنگ میل،عبدالعلیم خانزادہ

 پی آئی اے پر یورپی پابندی کا  خاتمہ سنگ میل،عبدالعلیم خانزادہ

حیدرآباد(نمائندہ دنیا)ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی و رکن اسٹینڈنگ کمیٹی قومی اسمبلی برائے ہوابازی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے کہاہے ۔۔

کہ یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی کا پی آئی اے سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ حکومت ، پی آئی اے کے لئے خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا یہ قومی ایئرلائن کی عظیم کامیابی ہے ۔پی آئی اے کی 4 سالہ انتھک محنت رنگ لے آئی، ، سی ای او پی آئی اے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ قومی ایئرلائن پر یورپی پابندی ختم ہونا بڑا سنگ میل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں