ٹھری میرواہ اور باندھی میں سندھی ثقافتی دن پر جوش وخروش

 ٹھری میرواہ اور باندھی میں سندھی ثقافتی دن پر جوش وخروش

ٹھری میرواہ ،باندھی(نمائندگان دنیا)ٹھری میرواہ میں سندھی ثقافتی دن کے حوالے سے مرکزی تنظیم راجپر برادری تعلقہ میرواہ کے صدر رئیس انجنئیر خلیل احمد جوگی راجپر ،اور میر مرتضی جوگی راجپر کی صدارت میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی اور ریلی بھی نکالی گئی ۔

 ریلی ٹھری میرواہ سے ہوتے ہوئے راجپر ہائوس پہنچی جہاں خلیل احمد جوگی راجپر نے گفتگو کے دوران کہاکہ ز ندہ دل قومیں اپنی تہذیب اور ثقافت کو کبھی نہیں بھولتی ہیں ،سندھی ثقافت نے ہمیشہ امن و بھائی چارے کو فروغ دیا ہے ۔دوسری جانب تقریب کے دوران نوجوانوں نے ثقافتی گیتوں پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے سندھی تہذیب کو اجاگر کیا،شرکا کی جانب سے زبردست نعرے بازی بھی کی گئی ۔دوران خطاب مقررین نے کہاکہ سندھ دھرتی سے محبت کرتے رہیں گے۔ باندھی میں بھی سندھی ثقافت کا دن جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ مختلف ریلیوں کے دوران سندھی ٹوپی اجرک زیب تن کیے ہوئے نوجوانوں نے روایتی رقص اور ٹیبلو پیش کرکے سندھی ثقافت کو اجاگر کیا ۔ جسقم ،ایس ٹی پی، گسٹا سمیت نوجوان تنظیموں کے رہنماؤں پہلوان غلام حسین مری،استاد محمد مراد خاصخیلی نورل جمالی،محبوب پنجارو، نظام گورچانی و دیگر کی قیادت میں نکالی گئی ریلیوں میں شریک نوجوانوں نے سندھی پگڑی بھی پہن رکھی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں